Showing posts with label darood. Show all posts
Showing posts with label darood. Show all posts

Friday, November 9, 2012

مال میں برکت

                                                                    
                           مال میں برکت
گزشتہ دور کے صحابہ و اہل بیعت رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ اولیا کرام رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں برکت تھی جہاں اعمال صالح تھے وہاں ان کے مال میں بھی برکت تھی۔ مفلس‘ غریب‘ نادار‘ تنگدست اور قرضوں میں ڈوبے ہوؤں کیلئے ایک انمول تحفہ اور خزانہ پیش کر رہی ہوں۔

ایک کپڑے کی تھیلی بنوالیں جیسے پہلے زمانے میں یا آج کل لوگ پان وغیرہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
آپ تمام رقم تھوڑی ہو یا زیادہ اسی میں رکھیں اور نکالتے اور ڈالتے وقت تسمیہ کیساتھ ایک بار سورۃ کوثر پڑھ لیں کبھی برکت اور رقم ختم نہیں ہوگی۔
روزانہ 129 دفعہ صبح و شام سورۃ کوثر مع تسمیہ پڑھ کر اسی تھیلی پر دم کردیں‘ یہ عمل دن میں ایک بار بھی کرسکتے ہیں لیکن اگر دو بار کریں تونفع زیادہ ہوگا ۔ جتنا گُڑ اتنا میٹھا۔ اگر تمام عمر کا معمول بنالیں تو پھر کمال دیکھیں۔ وضو بے وضو ہر حالت میں کرسکتے ہیں لیکن باوضو برکت زیادہ ہوگی۔

نذرانہ درود

آقا علیہ السلام کو نذرانہ درود برائے محبت و عقیدت
السلام علیکم
بہنوں اور بھائیو یہاں سے ہم آقا علیہ السلام کو درود شریف روزانہ بھیجیں گے۔
میں نے ایک عالم سے سنا ہے کہ درود شریف ایک ایسی چیز ہے جو خلوص نیت سے پڑھی جائے یا دکھاوے کے لئے قبول ہوجاتا ہے۔